بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

یووراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یووراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے کئی سال گزرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔یووراج سنگھ نے اپنے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رْخ کیا جہاں اْنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔

بھارتی کرکٹر نے اپنے تصدیق انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اْن کی جارحانہ بیٹنگ کی مختلف کلپس سے بنائی گئی ہے۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یووراج سنگھ نے کہا کہ ’خدا آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے، عوام کی فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں ایک بار پھر سے سال 2022 میں فروری میں میدان میں واپس آؤں گا۔یووراج سنگھ نے کہا کہ گراؤنڈ میں واپس آنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے۔اْنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور سپورٹ کا بہت شکریہ کیونکہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔واضح رہے کہ سال 2019ء میں یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔یووراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، ان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔2007 کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انہوں نے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے تھے ، انہوں نے 2011ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے بعد یووراج سنگھ کینسر میں مبتلا ہوئے جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔ تاہم صحت یاب ہوکر دوبارہ بھارتی ٹیم میں شامل ہوئے، تاہم ان کی فارم برقرار نہ رہ سکی اور ٹیم میں ان اور ٓئوٹ ہوتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…