بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

معروف کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں ٹویوٹا کی کاریں بنانے والے انڈس موٹرز کی جانب سے آئندہ دونوں میں کاروں کی قیمت میں 5 سے6 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، اس بات کی نشاندہی انڈس موٹرز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) علی اصغر جمالی نے کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں ہماری گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جب زرمبادلہ کی شرح ایک ڈالر پر 160-161 روپے تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت زرمبادلہ کی شرح میں کم تھی، اب بین الاقوامی خام مال کی اور فریٹ کی کرائے میں اضافے کی وجہ سے آلات بنانے والے والوں (او ای ایم ایس) پر دباؤمیں اضافہ ہوا ہے۔مارچ 2020 سے اب تک اسٹیل کی قیمت میں 215 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، اکتوبر 2021 میں ایلونیم اور تانبا کی فی ٹن قیمت بالترتیب 3 ہزار اور 10 ہزار ڈالرز پر پہنچ چکی ہے۔علی اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ ہم قیمتوں میں اضافے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں کہ یہ اضافہ ایک مرحلے یا 2 مرحلوں میں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم خریدار کی آسانی پر بھی غور کر رہے ہیں جو پہلے ہی اپنی گاڑیاں بک کروا چکے ہیں اور ان کی ترسیل نومبر اور دسمبر میں کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں کاروں پر ٹیکس کی نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ سیل میں اضافہ کیا جائے جس کی وجہ سے او ای ایمز پر مالیاتی بوجھ کے باوجود قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے ہیں۔چیف ایگزیکٹیو افسر آئندہ سال اپنی کمپنی کی پروڈیکشن میں مزید اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں ایک تقریب میں سنگ میل کی بنیاد رکھی جس کے تحت ہم اسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کے ساتھ اپنی پروڈیکشن وسیع کرنے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہماری آئی ایم وی میں اضافہ 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا۔ٹوئیٹا کی جانب سے حال ہی میں

پاکستان میں مقامی پیداوار کے لیے ہائبریڈ الیکٹرونک گاڑیوں (ایچ ای وی) میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری مطلب مقامی سطح پر پرزے تیار کرنا، پلانٹ وسیع کرنا اور پہلی ایچ ای وی بنانے کی تیاری کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت لو کاربن موبیلیٹی کے مراعات فراہم کر چکی ہے’ہمارا ماننا ہے کہ مضبوط ہائبریڈ پاکستان میں عوام کے لیے الیکٹریفیکیشن حاصل کرنے تجربہ اور پائیدار حل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان جلد میں اپنے صارفین کے لیے مؤثر فورتھ جنریشن ایچ ای وی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…