سندھ میں آئندہ حکومت (ن) لیگ کی ہوگی ،تہلکہ خیز دعوے نے پیپلز پارٹی کی صفوں میں کھلبلی مچا دی

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ کہ سندھ کے عوام بھی میاں محمد شہباز شریف جیسے ایڈمنسٹریٹر کے منتظر ہیں. سندھ میں ترقی کے لئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت بنانا ضرروری ہو گیا ہے. سندھ کے عوام کے دلوں میں میاں محمد نواز شریف اور

میاں محمد شہباز شریف کے لئے بے پناہ محبت کے مناظر دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہونگے. پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیے کے بعد مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن۔ن۔سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے PS-102سے ن لیگ کے امیدواریاسر عدیل شیخ ، کراچی ڈویژن ایم ایس ایف (ن) کے صدر سردار محمد سہیل، ضلعی صدر اشرف زمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر یقین ہو چلا ہے کہ سندھ میں آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی. سندھ کے عوام قائد میاں نواز شریف کی رہنمائی اور میاں شہباز شریف جیسا انتظامی سربراہ چاہتے ہیں. ماضی میں سندھ پر توجہ کم تھی لیکن اب قیادت کی بھرپور توجہ کے ساتھ مسلم لیگ(ن) کا مستقبل سندھ کے ساتھ وابستہ ہے. سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے میں

صوبے کی بد ترین صورتحال دیکھ کر سندھ کے عوام کے ساتھ محبت بڑھ گئی ہے کہ محب وطن سندھی بھائی بد ترین احساس محرومی کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں. رانا مشہود احمد خان نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایم ایس ایف ن کے

تمام ذمہ داران اور کارکنان کی انتھک کوششوں سے مسلم لیگ(ن) کا پر چم سندھ کے ہر شہر میں لہرا رہا ہے. قائد میاں محمد نواز شریف اور مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی ایم ایس ایف ن کی نوجوان قیادت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں. سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے ایم ایس ایف ن کے نوجوانوں کو آئندہ انتخابات میں بھرپور مواقع فراہم کئے

جائیں گے تاکہ سندھ میں آئندہ صوبائی حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہو. رانا مشہود احمد خان کی گفتگو کے جواب میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ قائد نواز شریف کی سرپرستی، مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی رہنمائی اور نقیب انقلاب محترمہ مریم نواز شریف کی عملی قیادت میں سندھ کو مسلم لیگ(ن)

کا نقابل تسخیر قلعہ بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. سندھ کے شہری اپنے حالات بدلنے اور سندھ کی ترقی کے لئے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی مثالی ترقی کے حوالے دیتے ہیں.مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ، جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کی متحرک قیادت میں سندھ میں قائد نواز شریف کا بیانیہ ہر شہری کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…