بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

شاہدی آفریدی کی بیٹیوں سے متعلق مداحوں سے اپیل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ان کی بیٹیوں کے اکاؤنٹ کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکانٹ کی تصویر شیئر کی۔یہ جعلی

اکانٹ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے نام سے بنایا گیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کرکٹر کی بیٹی کا اصل ٹوئٹر اکانٹ ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں صارفین کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ میں واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکانٹ نہیں ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم! میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی اکاؤنٹس یا خبروں کو نظر انداز کریں۔سابق آل راؤنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انشاآفریدی کے نام سے موجود ایک جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ میری کسی بھی بیٹی کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ براہ کرم میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی اکانٹس یا خبر کو نظر انداز کریں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراونڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…