جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم صاحب 2 کروڑ پاکستانی نہیں آپ نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو سبسڈی کا مستحق بنا دیا،حمزہ شہباز

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب عوام کو ریلیف کے اعلان کے بجائے زخموں پر نمک پاشی تھا،آئے سبسڈی کا اعلان کرنے تھے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی

میں مزید اضافے کی نوید سنا گئے۔اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران خان کا خطاب غریب عوام کے لئے سبز باغ تھا، وزیراعظم صاحب 2 کروڑ پاکستانی نہیں آپ کی حکومت نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو سبسڈی کا مستحق بنا چھوڑا ہے۔ اس حکومت کی نااہلی کے سبب پاکستان کے متوسط طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے،یہ ریلیف کا پیکج ایک کروڑ نوکریوں کے جھانسے اور پچاس لاکھ گھر کے جھوٹ کی نئی قسط ہے،ماضی کی حکومتوں پر اپنی نا اہلی کا ملبہ ڈالتے ڈالتے وزیراعظم اور ان کی ٹیم اب عالمی مہنگائی کی کہانیاں سنانا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک سے تقابلی جائزہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی معیشت کا مقابلہ کیوں نہیں کیا وہاں کے عوام کی فی کس آمدنی کا مقابلہ کرنا بھی بھول گئے،کیا اس سبسڈی سے روٹی 10 روپے سے سستی ہو جائے گی کیا عام عوام کے لئے 125 روپے کلو چینی سستی ملے گی،کیا دوائیوں میں ہونے والے 500 فیصد اضافے پر بھی حکومت سبسڈی دے گی ،کیا 220 روپے کلو ملنے والی ایل پی جی بھی سستی ملے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…