اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اللہ کے بہت خوبصورت اور پیارے ناموں کا عمل ہے ایک اللہ کا صفاتی نام ہے اور ایک اللہ کا نام ہے ہم ان دونوں کو ملا کر پڑھیں گے تو جس طرح تحریر کیاجائے گا اسی طرح پڑھئے گا اور عمل کیجئے گا آپ کے مال میں اور آپ کے رزق میں اضافہ بھی ہو گا اور اللہ تعالیٰ برکتیں بھی ڈالے گا ۔وہ نام یہ ہے یَارَزَّاقُ یَا اللہ یا رزاق
اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے اور یا اللہ میرے اللہ کا اپنا ذاتی نام ہے ان دو ناموں کی برکت سے انشاء اللہ ہمیں رزق کی تنگی کبھی زندگی میں نہیں ہوگی اگر آپ اس وظیفہ کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں بچیاں بھی پڑھیں گھر میں عورتیں بھی پڑھیں اس کی برکت بہت زیادہ ہے رزق دینے والی ذات صرف میرے اللہ کی ہے اور میرے اللہ کی محبت ہم سے بہت زیادہ ہے اور جو محبت کرتا ہے وہ تکلیف نہیں دیتا میرا اللہ تو اپنے بندوں سے پیار ہی بہت کرتا ہے ہم تو مسلمان ہیں اس کے پیارے محبوب آقائے دو جہان ﷺ کے امتی ہیں مشرک کافر سے بھی اللہ پیار کرتا ہے حضرت ابراہیم ؑ کا واقعہ ۔حضرت ابراہیم ؑ وہ پہلے نبی تھے جن کی یہ سنت ہے کہ وہ مہمان کے بغیر کھانا تناول نہیں فرماتے تھے جب بھی کھانا کھاتے تو کسی نہ کسی مہمان کے ساتھ بیٹھ کر ہی کھانا کھاتے مہمان نوازی کی ایسی پیاری بنیاد رکھی انہوں نے ایک مرتبہ ایک مہمان آیا اور آپ اس کو لے کر کھانا کھانے بیٹھے اور کھانا رکھا تو اس مہمان نے لقمہ توڑا اور اپنے منہ میں رکھ لیا
ابراہیمؑ نے یہ دیکھا تو آپ نے فرمایا یار بسم اللہ الرحمن الرحیم تو پڑھ لے تو و ہ مشرک کہنے لگا میں تو اللہ کو جانتا ہی نہیں تو ابراہیمؑ نے آگے سے کھانا اُٹھا لیا میں منکر کو کھانا نہیں دیتا وہ اُٹھ کر ابھی دروازے تک بھی نہیں پہنچا کہ جبرائیلؑ آگئے سبحان اللہ میرا اللہ کتنا مہربان اور کریم ہے لوگوں کو پتا نہیں اللہ کو کیا سمجھ لیا ہے جبرائیلؑ آگئے تنبیہہ لے
کر ڈانٹ لے کر کس کی خاطر مشرک کی خاطر اور کس کو تنبیہہ کی جارہی ہے خلیل اللہ کو چار ہزار نبیوں کے باپ کو تنبیہ کی جارہی ہے لا الہ الا اللہ ابراہیم خلیل کہ ابراہیم منکر تو وہ میراتھا ستر سال سے میں نے روٹی بند نہیں کی تو کون ہے روٹی اس کے آگے سے اُٹھانے والا یہ تو میرا اور اس کا معاملہ ہے کہ وہ مجھے نہیں مانتا تیرے پاس تو مہمان بنا کر
بھیجا تھا جاؤ اسے کھانا کھلاؤ یہ میرا اللہ مشرک کے لئے ہے تو حضرت ابراہیمؑ کی دوڑ لگوا دی اور آپ نے کہا آجا واپس آجا میرے اللہ نے تو مجھے ڈانٹ دیا تیری خاطر آؤ کھانا کھاؤ وہ کہنے لگا ابراہیمؑ تیرا اللہ تو بہت زبردست ہے میں اسے مانتا بھی نہیں پھر بھی وہ میری سفارشیں کرتا ہے چل مجھے اس کا کلمہ ہی پڑھا دے اور ایمان بھی نصیب ہوگیا۔