جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایل پی جی بھی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ، فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو اضافہ کااوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 156 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 599روپے اضافہ ہوگیا اورایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے ہوگئی، جب کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021ء کیلئے ہے۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ لوکل پیداواری ایل پی جی کی قیمت 40000 روپے فی میٹرک ٹن مستقل مقرر کی جائے اور لوکل پیداواری ایل پی جی تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں اس شرط پر مساوی تقسیم کی جائے کہ اس میں 50فیصد درآمدی ایل پی جی شامل کی جائے۔ایل پی جی کی پیداوار فوری بڑھائی جائے،جام شورو جوائنٹ وینچر فوری چلایا جائے۔غیر معیاری ایل پی جی بوزر اور سلنڈر بنانے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے اور سخت ترین سزا منتخب کی جائے۔ اگر یہ تمام مطالبات نہ مانے گئے تو8نومبر2021کو ملک گیر ہڑتال کی جائیگی۔ اوگرا نے 2نومبر 2021کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…