کابل(اے ایف پی)طالبان جنگجوئوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں موسیقی سننے والے دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،اے ایف پی کے مطابق ہلاک ہونےوالے ایک شخص کے رشتہ دار نے بتایا کہ ننگر ہار صوبے کے علاقے سورخرد میں طالبان اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کردی جب شادی کی ایک تقریب میں موسیقی چلائی
گئی،واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ننگر ہار میں طالبان گورنر کے ترجمان قاضی ملا عدل نے کہا کہ ایک علیحدہ کمرے میں نوجوان موسیقی سن رہے تھے اس دوران طالبان جنگجو آئے اور انہوں نے ان افراد پر فائرنگ کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنےوالے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے،حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے سے متعلق تصدیق نہیں کی