جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب، بحرین اور کویت نے لبنان کے نمائندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ، این این آئی)سعودی عرب، بحرین اور کویت نے لبنان کے نمائندوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ لبنان بحرانوں کے گرداب میں پھنس گیا، پہلے معیشت کا پہیہ جام ہوا، پھر توانائی کی قلت سے ملک تاریکی میں ڈوب گیا اب ملک میں سفارتی بحران نے تنہا کرکے رکھ دیا ہے۔ سعودی حکومت نے الریاض میں متعین لبنانی سفیر

کو آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ لبنان میں متعین خادم الحرمین الشریفین کے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے اور سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مملکت اور اپنے عوام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت کے پیش نظر مملکت میں لبنان کی تمام درآمدات کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلے لبنانی وزیر اطلاعات کی طرف سے مملکت کے خلاف جارحانہ بیانات کے بعد کیے گئے۔ سعودی عرب نے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے تمام دعوے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دئیے۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے مملکت پر عاید کردہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی عرب نے متعدد بار لبنانی حکومت سے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔سعودی عرب کا کہنا تھا کہ لبنان کی تمام کراسنگ پر ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کنٹرول ہے اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ لبنانی حکومت مملکت میں منشیات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…