جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہین آفریدی نے نئی گیند سے کامیابی کے گُر بتادیے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے نئی گیند سے کامیابی کے گر بتادیئے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی نے نئی گیند سے اپنی کامیابیوں کے گر بتاتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال ابتدا میں بہت کم سوئنگ ہوتی ہے، کسی بھی بولر کے لیے

اننگز کے آغاز میں نئے گیند کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوتا،اس کیلیے خصوصی پریکٹس اور زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران زیادہ تر نیٹ میں نئی گیند کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مہارت میں بہتری لانے کی کوشش کرتا ہوں، کیونکہ ابتدا میں بال زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی اس لیے لینتھ آگے اور اسپیڈ زیادہ رکھنی پڑتی ہے تاکہ جھانسہ دیکر بیٹسمین کو مشکل میں ڈال سکوں، اسٹرائیک بولر کے طور ابتدا میں ہی جلد وکٹیں گرانا میرا ہدف ہوتا ہے، اس کیلیے مختلف کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے نئی گیند پھینکنے کے لیے حکمت عملی بناتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ میرا کام صرف گیند پھینکنا ہے،آؤٹ سوئنگ ہونے سے بیٹسمین کو دقت پیش آتی ہے، بہرحال ان سوئنگ بھی اچھی ہوجائے تو کامیابی ملتی ہے، میرے خیال میں جس گیند پر بھی وکٹ ملے وہی اچھی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کپتان کو حکمت عملی پر توجہ دینا اور اس کیلیے میدان میں سوچنے کی کئی چیزیں ہوتی ہیں، کوشش کرتا ہوں اپنی فیلڈ خود سیٹ کرتے ہوئے اس کے مطابق بولنگ بھی کروں۔نوجوان پیسرز کو مشورہ

دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کو صرف محنت اور کوشش سے ہی نکھارا جاسکتا ہے،اپنی مہارت میں بہتری لانے کیلیے نیٹ اور میچ پریکٹس پر پوری توجہ دیں، کنڈیشنز اور ان کا بہتر استعمال سمجھنے میں آسانی ہوتی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…