منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت مل گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں بلاآخر ضمانت مل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے ساتھ ساتھ اس کیس میں گرفتار ارباز مرچنٹ اور مونمون دھامیچا کو بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ جسٹس نتن ڈبلیو سامبرے پر مشتمل بمبئی ہائی کورٹ کا سنگل بینچ اس درخواست ضمانت کا

حکم نامہ کل جاری کرے گا، اور کل ہی آریان سمیت دیگر ملزمان کو رہا کیا جائے گا۔دوسری جانب منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت منظور ہونے کے بعد بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ گلوکار میکا سنگھ نے آریان اور دیگر ملزمان کو ضمانت ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بلاآخر انہیں ضمانت مل گئی۔ فلم ساز سنجے گپتا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آریان خان کو ضمانت مل گئی لیکن ساتھ ساتھ میں اس سسٹم سے متعلق بھی پریشان ہوں جس نے ایک نوجوان کو 25 روز تک سلاخوں کے پیچھے رکھا ہوا تھا، اس جرم کیلئے جو اس نے کیا ہی نہیں ہے۔ اداکار رنگاناتھن مادھوان نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور والد میں بہت سکون میں آگیا ہوں، خدا کرے کہ اب صرف اچھی اور مثبت چیزیں ہوں۔ سونو سود نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جب وقت انصاف فراہم کرتا ہے تو کسی کو گواہ کی ضرورت نہیں رہتی۔ اداکارہ سورا بھاسکر نے آریان خان کو ضمانت ملنے سے متعلق کیے گئے ایک پیغام پر لکھا کہ ‘آخر کار’ اور ساتھ میں انہوں نے تالیوں کی ایموجی بھی بنائی۔واضح رہے کہ 3 اکتوبر سے منشیات برآمدگی کیس میں زیرِ حراست آریان خان کی بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…