جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بیٹے کی رہائی کیلئے شاہ رخ خان سے 25 کروڑ رشوت طلب ،آریان خان کیس نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں سمیر واکھنڈے کی جانب سے کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے کے الزام کے بعد کیس نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی کے کروز ڈرگ کیس نے ایک ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے اور اس بار توجہ کا مرکز نہ ہی کنگ خان کے بیٹے آریان ہیں اور نہ ہی کوئی اور

بالی وڈ سیلیبریٹی! آج اس ہائی پروفائل کیس میں توجہ کا مرکز بننے والے اس کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پربھاکر جواس کیس کے ایک دوسرے گواہ کے پی گوساوی کے باڈی گارڈ بھی ہیں، نے اپنے حلفیہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم سمیر واکھنڈے نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سیکیورٹی طلب کرلی ہے۔دوسری جانب بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ماضی میں اپنی شہرت کے اپنے بچوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق گفتگو کر چکے ہیں اور ان کا ماضی میں دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میرا سب سے بڑا خوف میری شہرت کا میرے بچوں پر پڑنے والا اثر ہے، میں امید کرتا ہوں کہ میرے بچے میرے سائے سے باہر رہ کر زندگی گزاریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا نام میرے

بچوں کی زندگی کو تباہ کرسکتا ہے اور میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ ایسا ہوں۔بھارتی میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ایسا ہی کچھ حقیقت بن چکا ہے۔خیال رہے کہ آریان کو ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں 2 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا، آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائیکورٹ میں کل 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…