پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک کے کارکنوں کا اسلام آباد کی طرف  مارچ جاری ،جھڑپوں میں کئی زخمی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/مریدکے/گوجرانوالہ( این این آئی)تحریک کے کارکنوں کااسلام آبادکی طرف مارچ جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے مارچ کے شرکاء کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں ،مختلف مقامات پر تصادم کے نتیجے میںپولیس افسران ،  اہلکاروںاور کالعدم تنظیم کے کارکنوںکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتالوںمیںمنتقل کر دیا گیا ،محکمہ داخلہ کی جانب سے مارچ کے روٹ اوراطراف کے علاقوںمیںموبائل سروس بند رکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے گزشتہ روز دوبارہ لاہورسے اسلام آبادکی طرف مارچ شروع کیا توپولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جس سے جی ٹی روڈ میدان جنگ بنا رہا۔پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے شدید پتھرا ئوسے ایک ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز سمیت 50 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ،ایس پی ڈولفن کی گاڑی کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا لاہور : رانا ٹائون ،کالا شاہ کاکو شاہدرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی پولیس کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ،مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور ٹائروں سے ہوا نکال دی، مظاہرین کے توڑ پھوڑ کرنے پر پولیس گاڑیوں کے بغیر ہی وہاں سے چلی گئی۔بتایا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین پولیس کی طرف سے لگائی رکاوٹیں ہٹاکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایدھی رضا کارو ں کے مطابق گزشتہ روز بھی پولیس اہلکاروںاور کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کاسلسلہ جاری رہا ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…