پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

تحریک کا اسلام آباد کی جانب تیزی سے بڑھتا لانگ مارچ، وزیر اعظم نے سعودیہ روانگی سے قبل وزیر داخلہ کو اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے۔وزیر اعظم عمران خان سے مختصر ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید

گزشتہ روز دو روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے دو روز کے لیے چھٹی لی ہے وہ پاک بھارت میچ دیکھنے جارہے ہیں تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر میچ دیکھے بغیر ہی ہنگامی طور پر ائیربلیو کی پروازپی اے 213 پر شارجہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ، مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج اور راولپنڈی میں تحریک  کے احتجاج کے باعث شیخ رشید کو واپس بلایا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے تین روزہ دورہ سعودی عرب روانگی سے قبل شیخ رشید سے مختصر ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں کے درمیان اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج ،تحریک کے دھرنے سمیت ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم نے شیخ رشید کو مذاکرات سمیت تمام آپشنز استعما ل کرنے اور دورہ سعودی عرب کے دوران لمحہ با لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…