ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

غلط فہمی پرگرفتارکراچی کاٹیکسی ڈرائیور19سال بعدگوانتاناموبے سے رہا ،پاکستانی حکام نے ربانی کو ایک دہشتگرد حسن گل کے دھوکے میں پانچ ہزار ڈالر کے عوض امریکہ کے حوالے کر دیا تھا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (صباح نیوز)برطانوی این جی او کے مطابق غلط فہمی کی بناء پر 17 سال بدنام زمانہ امریکی جیل میں گزارنے والےٹیکسی ڈرائیور احمد ربانی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ان کو غلط فہمی کی بنا پر 19 سال قبل کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد کو جب کراچی سے گرفتار کیا گیا تو اس کے ٹھیک 2 دن بعد ہی انہیں اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ انہوں نے غلط شخص کو گرفتار کیا ہے۔احمد کو غلط فہمی کی بنا پر پاکستان سے افغانستان منتقل کیا گیا، جہاں مختلف مراکز میں انہیں 545 دنوں تک شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔یہ تمام تر حقائق اور تفصیلات امریکی حکام کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بھی دستاویزات کی صورت میں موجود ہیں۔امریکا کی چھ سیکیورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ فیصلے میں ٹیکسی ڈرائیور کو رہا کرنے کا فیصلہ دیا۔ برطانوی ادارے نے احمد ربانی کیلئے قانونی جنگ لڑی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…