جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا آریان خان کی درخواست ضمانت کی تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے ان کی واٹس ایپ چیٹس کی جس طرح کی تشریح کی وہ بلاجواز اور غلط ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر کو آریان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔آریان خان نے خصوصی این ڈی پی ایس عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے فوراً بعد ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا، ان کی ہائی کورٹ کی درخواست کی تفصیلات اب منظر عام پر آ گئی ہیں۔آریان خان کا اپنی اپیل میں کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ان کی واٹس ایپ چیٹس کی غلط تشریح کی ہے تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث قرار دیا جاسکے۔انہوں نے بتایاکہ این سی بی کی جانب سے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایاجا رہا ہے وہ سابق ہیں۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح ان کی مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا جس کے لیے کو ئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…