اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پاسپورٹ سے منسلک شہریوں کے ڈیٹا کے لیے الیکٹرانک چپ متعارف کرانے کااعلان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے ایک الیکٹرانک چپ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس میں شہریوں کا ڈیٹا شامل ہوگا اور اسے ان کے پاسپورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد مملکت میں مختلف خدمات کومربوط اورڈیجیٹل بنانے کے عمل میں سہولت پیدا کرنا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ آیندہ چند ماہ میں ڈیجیٹل قومی شناخت متعارف کرائی جائے گی۔اس سے ڈیجیٹل ویزاجاری کرتے وقت بائیومیٹرک اور فنگرپرنٹ کی رجسٹریشن بھی دستیاب ہوگی اور لوگوں کواس مقصد کے لیے سفارت خانوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کے صارفین کی تعداد دوکروڑ چالیس لاکھ سے متجاوزہوچکی ہے۔ان میں سعودی شہری، مملکت میں مقیم تارکینِ وطن اورعمرہ وحج کے زائرین شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…