جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھنے سے کیا فائدہ ملتا ہے ؟

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لا الہ الا اللہ کے بہت فائدے ہیں اس کلمہ کے ذریعے انسان مسلمان ہوتا ہے اس کلمے کے اور بھی بہت زیادہ فائدے ہیں اس کلمہ کے دنیامیں بھی فائدے ہیں اور اس کلمے کے آخرت میں بھی فائدے ہیں نسائی شریف کی ایک روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ حضرت سیدنا موسیٰؑ نے عرض کی

یا اللہ مجھے ایسی چیز سکھا مجھے ایسے کلمات بتا جس کے ذریعے میں تجھے یاد کیا کروں اور تجھے پکارا کروں فرمایا اے میرے پیارے کلیم لا الہ الا اللہ پڑھا کرو عرض کیا یارب یہ تو تیرا ہر بندہ کہتا ہے فرمایا لا الہ الا اللہ پڑھا کرو عرض کی اے اللہ میں ایسی چیز سیکھنا چاہتا ہوں جو میرے لئے خاص ہو تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے میرے کلیم اگر ساتوں زمین اور ساتوں آسمانوں کو ایک پلڑے میں رکھا جائے اور لا الہ الا اللہ کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو یہ ان پر غالب آجائے گا حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا سب سے افضل ذکر لا الہ الا اللہ ہے اور سب سے افضل دعا الحمد للہ ہے حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں حضرت عمر فاروق اعظم فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کو فرماتے سنا میں ایسا کلمہ جانتا ہوں جو اسے اپنے دل کی گہرائی سے کہے گا کوئی بھی شخص ہو اس کو اپنے دل کی گہرائی سے کہے اور پھر اس پر مر جائے وہ آگ پر حرام ہے وہ کلمہ لا الہ الا اللہ ہے لا الہ الا اللہ پڑھنے کی بہت ہی زیادہ فضیلت ہے حضور ﷺ نے فرمایا لا الہ الا اللہ کی گواہی دینا یہ

جنت کی کنجی ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں حضور ﷺ نے فرمایا سبحان اللہ کہنا نصف میزان کو بھر دیتا ہے الحمد للہ پورے میزان کو بھر دیتا ہے اور لا الہ الا اللہ تک پہنچنے کے لئے راستے کے اندر کوئی حجاب نہیں جو لا الہ الا اللہ کہتا ہے اللہ تک پہنچ جاتا ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں بھی کثرت کے ساتھ یہ کلمات پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گا مگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…