پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانی میں24منٹ33 سیکنڈ سانس روکنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا گیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)کروشیا سے تعلق رکھنے والے ایک غوطہ خور نے پانی میں سانس روک کر رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سبوتا نامی غوطہ خور جس کی عمر54سال ہے، نے پانی میں24منٹ33سیکنڈ تک سانس روک کر رکھا،اس سے قبل ان کا ریکارڈ24منٹ11 سیکنڈ تھا۔یہ ریکارڈ انہوں نے کروشیا کے

شہرسساک میں بنایا اور اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ٹریننگ بھی لی تھی۔انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے پہلے مختلف قسم کی مشقیں کی جن کی مدد سے ان کے جسم میں اندرونی طور پر آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا ہوئی۔غوطہ خوری سے قبل وہ باڈی بلڈنگ کرتے تھے۔ برسوں کی ٹریننگ کے بعد انہوں نے اپنے جسم کو ٹرین کیا ہے کہ وہ دماغ اور دیگر حصوں کو بالکل آہستہ رفتار میں آکسیجن فراہم کرے۔پانی کے باہر وہ عالمی ریکارڈ سے دگنے وقت تک اپنا سانس روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے معلوم تھا کہ یہ ایک خطرناک کام ہے تاہم میں چاہتا تھا کہ اپنا ہی ریکارڈ توڑوں۔انہوں نے یہ خطرہ اس لیے بھی مول لیا اپنے علاقے کیلئے کچھ فنڈز جمع کر سکیں جو گزشتہ سال دسمبر میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔پانی میں غوطہ لگانے سے قبل انہوں نے کہا میں ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی طرف سے بہترین کرنے جا رہا ہوں اور یہ آپ لوگوں کی مدد سے ممکن ہوا۔‎

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…