ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں 70 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں 70 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے علاقے بھوج میں خاتون جیونبن ربری کے ہاں ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) طریقہ کار کے ذریعے آپریشن سے بچے کی پیدائش ہوئی۔خاتون کے ڈاکٹر

نریش بھانوشالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس نے مصنوعی حمل کاری کے ذریعے (آئی وی ایف) کے ذریعے ایک ہزار سے ڈلیوری کیسز میں مدد کی ہے لیکن اس عمر میں خاتون کا بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کو جنم دینا ایک معجزہ ہے، خاتون کے بڑھاپے اور ضعیفی کی وجہ سے پہلے پہل تو میں بھی اس کیس کو لینے میں ہچکچا رہا تھا لیکن دونوں میاں بیوی کو بہت زیادہ بچے کی خواہش تھی اور برسوں سے وہ اولاد کے لیے تڑپ رہے تھے، لہذا ہم نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور مسلسل زیر نگرانی ہیں، میاں بیوی دونوں اس عمر میں اولاد کی نعمت پاکر بہت خوش ہیں، بچہ بھی صحت مند ہے۔ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) طریقہ کار میں عموماً لیبارٹری میں مصنوعی طور پر بچوں کی پیدائش کے تولیدی عمل کا آغاز کیا جاتا ہے۔ اس طریقے کو ٹیسٹ ٹیوب بے بی بھی کہا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی ریاست ہریانہ میں ایک 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…