اسلام آباد(این این آئی)غریبوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند ہونے لگے ،یونیورسٹیوں نے فیسوں میں ہوشرباء اضافہ کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی نے فیسوں میں 15ہزار روپے فیسوں میں اضافہ کردیا ،بی ایس کی سمسٹر کی فیس 40ہزار سے بڑھادی گئی،نئی سمسٹر کی فیس 55ہزار 700روپے کردی گئی،ٹیوشن فیس 40ہزار سے بڑھا کر 44ہزار 500روپے کردی گئی،متفرق چارجز 4ہزار 2سو اضافہ کیا گیا ،ٹرانسپورٹ چارجز 7ہزار روپے کردیئے۔فیسوں پر اضافے پر طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔