جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ ڈرگ کیس میں ملزمان آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی جس کے باعث انہیں اب مزید کچھ عرصہ جیل میں ہی گزارنا ہوگا۔دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے گھر کے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ اْن کے بیٹے آریان خان کو ضمانت نہ ملنے تک گھر میں کسی قسم کا کوئی میٹھا نہیں بنایا جائے۔اداکار شاہ رخ خان کی فیملی، اس وقت ایک انتہائی مشکل وقت سے گْزر رہی ہے کیونکہ اْن کے بڑے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور اب تک اْن کی ضمانت کی کوئی اْمید نظر نہیں آرہی ، بیٹے کی جدائی کی تڑپ نے گوری کو شدید غمزدہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کو معلوم ہوا کہ اْن کے گھر کے ملازمین دوپہر کے کھانے کے دوران باورچی خانے میں کھیر پکا رہے تھے، یہ خبر سْن کر گوری خان نے فوراََ اپنے گھر کے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ جب تک آریان کی رہائی نہ ہو گھر میں کوئی میٹھی ڈش نہ بنائیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان نے انڈسٹری سے وابستہ اپنے دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس آزمائشی وقت میں اْن کے گھر آنے سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…