بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وقارذکا کی درخواست پرسماعت ٗ ہائی کورٹ نے کرپٹو اوربٹ کوائن سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو کرپٹو اوربٹ کوائن کو 3 ماہ میں ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کرپٹوکرنسی پر پابندی کے خلاف وقارذکا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ کرپٹو کیا ہے؟ کیا یہ کوئی کرنسی ہے،اثاثہ ہے یا سوفٹ ویئر ہے؟۔جسٹس کے کے آغا نے

ریمارکس دیئے کہ اگر واضح نہیں تو واضح ہونا چاہیے اوراس سلسلے میں آپ قانون کیوں نہیں بناتے۔درخواست گزار وقار زکا نے بتایا کہ جاپان نے کرپٹوکو قانونی شکل دی ہے، تمام بینکس نے لکھ دیا ہے کہ کرپٹو اور بٹ کوائن غیر قانونی ہے۔ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ فی الحال کرپٹو کرنسی میں کاروبارکرنے کی اجازت نہیں،سرکاری سطح پر تاحال کرپٹو کوغیرقانونی قرار نہیں دیا گیا ہے۔درخواست گزار نے بتایا کہ ایف آئی اے کرپٹو کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے،کرپٹو کو امریکا اوردیگر ممالک کی طرح سوفٹ ویئر کے طور پر تسلیم کیا جائے،کرپٹو اور بٹ کوائن پر حکومت کا موقف واضح ہونا چاہیے۔عدالت نے ہدایت کی کہ کرپٹوکوقانونی شکل دی جاسکتی ہے لیکن اس کو ریگولیٹ کیا جائے اور اعلی سطح کمیٹی درخواست گزار وقار ذکا کا موقف سنے۔عدالت نے حکم دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا اور 3 ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

اس کمیٹی میں ایس ای سی پی،اسٹیٹ بینک کے نمائندوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کے ساتھ وزارت قانون اوروزارت آئی ٹی کے نمائندوں کو بھی کمیٹی میں شامل کیاجائے گا۔عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ کمیٹی کا اجلاس ہر 15 روز پرمنعقد ہوگا اورکمیٹی کی کارروائی کو مشتہر نہیں کیا جائیگا، کمیٹی کی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا جائیگا۔

عدالت نے ایف آئی اے کوکرپٹو کرنسی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس بنیاد پرکارروائی کررہی ہے۔عدالت نے ایف آئی اے سے درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔ ایس ای سی پی نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی ایکس چینج کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…