اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کو رن آئوٹ مس کر نے پر جگت مار دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں وارم اپ میچ میں شکست دیدی ہے ۔ میچ کے دوران شاداب خان کو رن آئوٹ مس کرنے پر
بابراعظم نے جگت بازی کرتے ہوئے کہا کہ بڈھا ہو گیا ، اگر جوان ہوتا تو رن آئوٹ کر لیتے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، بابراعظم اور فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 131 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بابر اعظم 50 رنز بنا سکے جبکہ فخر زمان 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بوڑھا ہو گیا ہے بوڑھا ہوگیا اے
پین دی سری اے جوانی تے تیرا رن آؤٹ سی@babarazam258
Not coming slow#PakvWI #ICCT20WorldCup2021 pic.twitter.com/20p6yc6zHM— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 18, 2021