جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پھر سیاست میں آنے کا عندیہ،مختلف آپشنز پر غور

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایک بار پھر سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف آپشنز پر غور کررہا ہوں، کچھ لوگ چاہتے ہیں میں سیاست اور ملک میں واپس نہ آئوں کیونکہ میرے آنے سے انکی دکانیں بند ہوجائیں گی۔ ایک انٹرویو

میں انہوں نے کہاکہ کراچی اور پاکستان میں مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہوں اور مختلف آپشنز پر غور کررہا ہوں۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مسائل کے مستقل حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ سیاسی استحکام ہو، ملکی مفاد کے لیے تمام لوگوں کو کراچی کے حوالے سے ملکر اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگاسابق گورنر سندھ  نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مختلف رہنماؤں سے بات چیت ہوتی ہے ، سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے کوششیں ہونی چاہیے ، کراچی میں سیاسی خلاء ہے ، عوام کی خواہش ہے کہ کراچی کے لوگ متحد ہوکر اگے بڑھیں اور کام کریں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم میں اچھے اورپڑھے لکھے لوگ ہیں ، خالد مقبول ، فاروق ستار ، فروغ نسیم ، رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیر احمد ، وسیم آفتاب سمیت اچھے چہروں کو آگے آنا چاہیے ،ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے میں تمام پارٹیاں ناکام ثابت ہوئی ہیں اور کراچی میں بیڈ گورننس کی مثال قائم ہے ، کچھ لوگ چاہتے ہیں میں سیاست اور ملک میں واپس نہ آئوں کیونکہ میرے آنے سے انکی دکانیں بند ہوجائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…