جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فردین کو ضمانت دلوانے والے وکیل نے آریان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار فردین خان اور کامیڈین بھارتی سنگھ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے ضمانت دلوانے والے وکیل نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔فردین کے کیس کو دیکھنے والے وکیل ایاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انھوں نے

این سی بی کے خلاف جاتے ہوئے بالی وڈ شخصیات کو ضمانت دلوائی تھی۔وکیل ایاز خان نے کہا کہ انھوں نے فردین خان کا کیس جاننے کے بعد تمام حقائق سنے اور پھر کام شروع کیا۔ایاز خان کے مطابق مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی بہترین حکمت عملی کے سبب فردین خان کو 3 میں ضمانت پر رہا کروا دیا تھا۔یاد رہے کہ اداکار فردین خان پر 2002 میں منشیات کی فروخت کرنے والے گینگ سے 9 گرام کوکین خریدنے کا الزام تھا تاہم فردین کا مؤقف تھا کہ انھوں نے ایک گرام کوکین خریدنے کی کوشش کی تھی۔وکیل ایاز خان کے مطابق آریان خان کے کیس میں مسئلہ یہ ہے کہ آریان کا کیس منشیات استعمال کرنے کا ہے اور اس کیس میں سزا کا حقدار منشیات لینے والا ہے، میرا خیال ہے کہ آریان کے کیس میں این سی بی کے پاس گواہ موجود ہیں۔وکیل نے بتایا کہ آریان اور فردین کے کیس میں ایک چیز جو مجھے محسوس ہوئی وہ یہ ہے کہ ہم فردین کے کیس کیلئے بہت تیزی سے آگے بڑھے، جب پہلے دن فردین کو عدالت میں پیش کیا گیا ہم نے اسی دن

فردین کی ضمانت کے لیے درخواست فائل کر دی تھی لیکن یہ آریان کے کیس میں ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ایاز خان کے مطابق آریان کے کیس میں ضمانت کی درخواست جمع کروانے کے بعد این سی بی نے اپناجواب جمع کروایا، عدالت میں اس مقدمے پر بحث ہوئی اور کیس کی سماعت نتیجے کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…