کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان میں سیاسی بحران ،اسمبلی اجلاس بدھ کو ہو گاجس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ،پی ٹی آئی اور بی این پی (عوامی) کے ناراض ارکان کی جانب سے 11اکتوبر کووزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک
عدم اعتماد جمع کی گئی تھی جس کیلئے گورنربلوچستان کی جانب سے 20اکتوبر کو اسمبلی اجلاس طلب کیاگیاہے ۔دونوں جانب سے اکثریت کے دعوے جاری ہے ۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر وناراض رکن میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ جام کمال عوام کے پیسہ ضائع کررہے ہیں دبئی ایکسپومیںناکام حکومت کے اشتہار کیلئے460ملین روپے جاری کئے گئے ہیں ،بی اے پی کاوفد اتحادی جماعتوں سے ملاقات تحریک عدم اعتماد اور نئی حکومت کی تشکیل کیلئے تعاون حاصل کریگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی اے پی کاوفد اپنے اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ملاقاتیں کریگی اور انہیں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور نئے حکومت کی تشکیل کیلئے تعاون بارے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ جام کمال عوام کے پیسہ ضائع کررہے ہیں دبئی ایکسپو2021ء میں اپنی حکومت کے اشتہار کیلئے 460ملین روپے صوبائی خزانے سے جاری کئے گئے ہیں ۔