بدھ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2024 

”جب بھی بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپکا وزیراعظم چور ہے” عمران خان کا ماضی میں مہنگائی سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)پیٹرول کی زائد قیمتوں سے متعلق عمران خان کے ماضی کے بیانات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا ماضی میں نون لیگ کے دورِ حکومت میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کہنا تھا کہ جب عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں تو غربت بڑھ جاتی ہے، عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے قوم اتنی

ہی غریب ہوتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا ٹیکس لگتا ہے عوام پر، اتنی ہی اس کے پاس خریدنے کی قوت کم ہوجاتی ہے لیکن صرف ایک طبقہ امیر ہوتا جاتا ہے۔عمران خان کا ماضی میں یہ بھی کہنا تھا کہ جب بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافہ کردیا ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے پیٹرول کی نئی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اطلاق بھی فوری طور پر ہو گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکلوانے کی ٹھان لی، ایک کے بعد ایک وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12

روپے 44 پیسے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے وزارت خزانہ کے نوٹیفکشین کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسہ تک کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے

مقرر کر دی گئی، وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے ہوگئی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا قیمتیں 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…