منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ہونے پرمزید سوالات اٹھ گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) شاہ رخ خان بی جے پی کی انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھے یا مسلمان ہونے کی سزابھگت رہے ہیں؟ منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ہونے پر مزید سوالات اٹھ گئے۔بھارتی ڈرگ ایجنسی کو بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کی

گرفتاری پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید خفت کا سامنا ہے، مہاشٹرا کی حکومت میں شامل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق پورا کیس جعلی قرار دیا۔ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صحافی اور عوام آریان خان منشیات کیس میں بی جے پی حکومت کو لتاڑ رہے ہیں۔صحافی کمال آر خان نے کہا کہ مشہور شخصیات کے بچے بھارت چھوڑ رہے ہیں، آریان واقعے نے انہیں خوفزدہ کردیا ہے۔این سی بی کو کیس میں منشیات رکھنے یا اس کے استعمال کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے، کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 436 کے تحت پہلی ہی تاریخ میں آریان کو ضمانت دی جانی چاہیے تھی لیکن اس کا فیصلہ اب 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ کیس نے نئے الزامات کو جنم دیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک کے سب سے بڑے مسلمان اداکار کے بیٹے کو صرف ان کے مذہب کی وجہ سے ہراساں کر رہی ہے۔2015 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد شاہ رخ خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کے خلاف بات کرنے پر بی جے پی نے ملک دشمن قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…