جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

چھوٹی الائچی ! قدرت کے اس چھوٹے سے تحفے میں کیا فوائد پوشید ہ ہیں؟ جان کر اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہم دو اقسام کی الائچی سے واقف ہیں ایک بڑی لائچی اور ایک چھوٹی الائچی۔ چھوٹی الائچی ہندوستان اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے۔ الائچی کے درخت پر بھی پہلے پھول آتے ہیں اور بعد میں اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹی یا سبز الائچی خوشبودار ہوتی ہے اور یہ ہمارے

کھانوں کو اور دلکش اور ذائقہ دار بنا دیتی ہے۔کے فوڈ کے مطابق پرانے زمانے میں مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے چباتے تھے اور آج بھی یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ سبز الائچی کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے ادویات میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی بہت کارآمد ہے۔اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں چاہے وہ میٹھے کھانے ہوں یا پھر نمکین دونوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی منفرد خوشبو کی وجہ سے خواتین اس کو اپنے ہر کھانے میں استعمال کرتی ہیں ویسے بھی طبی لحاظ سے یہ مفید ہے اور ہماری صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کے استعمال کے اثرات ہمارے ذہن پر بھی اچھے ہوتے ہیں۔سبز الائچی کے طبی فوائد:یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے میں مددگار ہے،یہ نظام انہظام کی خرابیوں کو دور کرتی ہے۔سبز الائچی پیٹ کے امراض سے نجات دلاتی ہے۔ بدہضمی میں اس کا استعمال

مفید ہوتا ہے۔ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ متلی کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قے کو روکتی ہے۔یہ ڈکار اور سینے کی جلن میں مفید ہے۔چھوٹی الائچی کے استعمال سے ہمارے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔سبز الائچی پیشاب آور ہے۔دودھ کے ساتھ اس کا استعمال بلغم پیدا ہونے سے روکتا ہے۔کھانسی اور نزلہ و زکام میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔

گلا بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔چربی گھلانے میں بھی یہ ہماری مدد کرتی ہے۔ الائچی کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔الائچی کے استعمال سے ذہنی انتشار نہیں ہوتا۔سانس کی بیماریوں میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…