جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

ربیع الاوّل کا ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہ منایا گیا ہو ، وزیراعظم عمران خان نے اپنے سجے گھر کی تصویر شیئر کردی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیۖ کی تیاریوں کے سلسلے میں سجادیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام

جاری کیا اور کہا کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو، ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ۖنے لوگوں کو متحد کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عمران خان کے گھر چراغاں دیکھا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ اس بار وفاقی کابینہ کے ارکان اپنی سرکاری اور نجی رہائش گاہ پر ربیع الاول جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے چراغاں وغیرہ کے ساتھ سجاوٹ کا اہتمام کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد اور پورے ملک میں حکومت مختلف تقریبات منعقد کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…