جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز پارٹی کے دوران نہیں بلکہ راستے سے گرفتار کیاگیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 13 اکتوبر کو بھی ضمانت نہ مل سکی اور عدالت نے کوئی فیصلہ دئیے بغیر سماعت ملتوی کردی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ممئی کی سیشن کورٹ میں ہونے والی سماعت میں نارکوٹکس فورس کے وکلا نے ایک بار پھر آریان خان کی ممکنہ ضمانت کی مخالفت کی

اور عدالت نے کوئی فیصلہ دیے بغیر 14 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دوران سماعت آریان خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نارکوٹکس فورس نے ان کے موکل کو کروز پارٹی کے دوران نہیں بلکہ راستے سے گرفتار کیا۔وکلا نے دعویٰ کیاکہ آریان خان ابھی کروز میں داخل ہی نہیں ہوئے تھے کہ انہیں ان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ہمراہ گیٹ پر روکا گیا۔شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکلا کا کہنا تھا کہ نہ تو آریان خان نے منشیات استعمال کی اور نہ ہی ان کے پاس منشیات تھی، البتہ ان کے دوست ارباز مرچنٹ نے دوران تفتیش 6 گرام چرس رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔وکلا نے عدالت سے آریان خان کی ضمانت کی درخواست کی جب کہ نارکوٹکس فورس کے وکلا نے ان کی درخواست کی مخالفت کی۔’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق نارکوٹکس فورس کے وکلا نے آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں دعویٰ کیا کہ بولی وڈ اداکار کے بیٹے عالمی منشیات نیٹ ورک کا حصہ ہیں، انہیں ضمانت نہ دی جائے۔انسداد منشیات فورس کے وکلا کے مطابق انہوں نے آریان خان اور دیگر افراد کے بیانات کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دیگر 20 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے اور ملزمان کے جیل میں ہونے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔نارکوٹکس وکلا کے دلائل ابھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ عدالت نے شام ہوجانے پر کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل 11 اکتوبر کو بھی آریان خان کی ضمانت درخواست پر سماعت نہ ہوسکی تھی، انہوں نے 9 اکتوبر کو درخواست دائر کی تھی۔سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے قبل آریان خان نے میٹروپولیٹن عدالت میں بھی ضمانت درخواست دائر کی تھی مگر عدالت نے 7 اکتوبر کو ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…