جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

آریان خان کی گرفتاری ٗ شوبز شخصیات کے بچے بھارت چھوڑنے لگے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی وڈ شخصیات کے بچوں سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔کے آر کے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے

بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فلمی ناقد نے مزید لکھا کہ بالی وڈ اسٹارز کے بچے یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر یہ سب آریان کے ساتھ ہوسکتا ہے تو یہ ہر کسی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے کمال راشد کے ٹوئٹ کی حمایت کی اور بالی وڈ اسٹارز کے بچوں کو یہی مشورہ دیا۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو بیٹے آریان کی گرفتاری پر گہرے طنز کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا نے انسٹاگرام پر ہالی وڈ اداکار جیکی چن اور ان کے بیٹے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی کا واقعہ یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی چن کی منشیات سکینڈل میں گرفتاری پر معافی مانگی تھی۔کنگنا نے سٹوری کے ساتھ ہیش ٹیگ استعمال کیا جس سے بظاہر یوں لگتا ہے جیسے وہ شاہ رخ خان کو بیٹے کی حرکت پر معافی مانگنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…