جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

جوہر ٹاؤن لاہور میں گاڑی پر فائرنگ ٗ خاتون وکیل جاں بحق

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور (ا ین این آئی) جوہر ٹائون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا ، جاں بحق خاتون وکیل کی شناخت عقیلہ سبحانی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے میں جوہر ٹائون میں ایک کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون وکیل جاں بحق ہوگئیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون وکیل کی

شناخت عقیلہ سبحانی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی، زخمی خاتون کوتشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے جوہر ٹائون میں خاتون وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے جوہرٹائون میں کارپرفائرنگ سے خاتون وکیل کی ہلاکت کا نوٹس لیتے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔دوسری جانب جوہرٹائون میں قتل ہونے والی خاتون وکیل کے ہمراہ وکیل سجادقریشی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں اپنی اسسٹنٹ عقیلہ کواسکے گھرسے پک اینڈڈراپ کرتاتھا، صبح میں عقیلہ کوگھرسے لینے گیا۔

سجادقریشی کا کہنا تھا کہ خاتون کوگاڑی میں بٹھایاہی تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارسامنے آگیا، موٹرسائیکل سوارنے خاتون پرفائرنگ کی مجھے کچھ نہ کہا۔ایس پی انویسٹی گیشن حمزہ امان اللہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ سجادقریشی اپنی اسسٹنٹ کولینے گھرکے باہرآئے، مقتولہ کے گاڑی میں بیٹھتے ہی موٹرسائیکل سوارنے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے عقیلہ سبحانی جاں بحق،ایڈووکیٹ سجادقریشی محفوظ رہے۔حمزہ امان اللہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعہ میںبظاہرخاتون کوہی ٹارگٹ کیاگیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، مقتولہ کے شوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجائے گا۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…