جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنیوالے افسر نے سکیورٹی مانگ لی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی جانب سے سنگین انکشافات کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیر وانکھیڈے نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ان کا پیچھا کیا جارہا ہے۔سمیر وانکھیڈے نے ان کی جاسوسی کی

شکایت ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔سمیر وانکھیڈے کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قبر پر قبرستان جاتے ہوئے احساس ہوا کہ کوئی مسلسل میرے پیچھے آرہا ہے، مجھے شک ہے کہ میری جاسوسی کی جارہی ہے۔این سی بی افسر نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے دو افسران کے ہمراہ دو افراد ان کے قبرستان جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سمیر وانکھیڈے نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پولیس کو ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔انہوں نے اپنے اور اہلخانہ کیلئے سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو بیٹے آریان کی گرفتاری پر گہرے طنز کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا نے انسٹاگرام پر ہالی وڈ اداکار جیکی چن اور ان کے بیٹے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی کا واقعہ یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی چن کی منشیات سکینڈل میں گرفتاری پر معافی مانگی تھی۔کنگنا نے سٹوری کے ساتھ ہیش ٹیگ استعمال کیا جس سے بظاہر یوں لگتا ہے جیسے وہ شاہ رخ خان کو بیٹے کی حرکت پر معافی مانگنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…