پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چین میں بارشوں نے تباہی مچادی،لاکھوں افراد متاثر

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )چین کے شمالی صوبے شین زی میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق شین زی میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث صوبے کے

70 اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکانات تباہ ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔کئی روز سے جاری بارش کے باعث صوبے میں17 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے۔ چینی حکام کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے پیش نظر فوری طور پر ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ مختلف حادثات میں 17000 کے قریب مکانات تباہ ہوئے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے تاہم حکام کی جانب سے دیگر ہلاکتوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔چین کے محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث فلاحی کاموں میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شین زی میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت صوبے ہنان میں رواں برس کے آغاز میں آنے والے سیلاب سے زیادہ تباہ کن ہے۔یاد رہے کہ چین میں حالیہ سیلانی صورت حال تین ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش آئی، اس سے قبل چین کے صوبے ہنان میں شدید بارشوں کے باعث 300 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…