منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اس وقت بھارت عالمی کرکٹ کو کنٹرول کررہا ہے، عمران خان

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے، اس وقت بھارت عالمی کرکٹ کو کنٹرول کرتا ہے، ان کا جو جی چاہتا ہے وہ کہتے ہیں، کسی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ ایسا کرسکے۔مڈل ایسٹ آئی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کرکٹ کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

میں نے پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ تعلقات، دوسری ٹیموں کی کرکٹ کے تعلقات کا ارتقا دیکھا ہے، میں سمجھتا ہوں انگلینڈ میں آج بھی یہ احساس پایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان جیسے ممالک سے کھیل کر ان پر احسان کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے مایوس کیا، ہمیں انگلینڈ سے کچھ اور کی امید تھی، ہمیں ان سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ یکطرفہ بغیر مشورہ ایسا کرتے، غیرملکی ٹیموں، ان کے تحفظ کیلئے سب سے بڑی پریشانی ہماری ہے، تصور کریں پاکستان میں کسی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کچھ ہوجاتا ہے تو ہم ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی ہے، میں نے چیک کیا ہے ہماری طرف سے مکمل تحفظ تھا، نیوزی لینڈ والے بھی ڈر گئے اور ملک چھوڑ گئے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹیموں نے مایوس کیا ہے، نیوزی لینڈ نے مایوس کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک بھارتی کی جانب سے شروع کی گئی بات سے وہ پریشان ہوئے اور چلے گئے، بعد میں انگلینڈ نے کسی سے مشاورت کے بغیر دورہ منسوخ کردیا۔عمران خان نے کہا کہ میرے خیال میں ان کیاپنے لئے یہ مایوس کن ہے،پاکستان کو بھی مایوس کیا، یہ مایوس کن تھا انگلینڈ کو سوچنا چاہیے کہ انہوں نے کیا کیا، انہوں نے ایک ایسے ملک کے ساتھ جس نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، جس نے اس وقت وہاں کا دورہ کیا جب کوئی دوسری ٹیم وہاں جانے کیلئیتیار نہیں تھی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایسے وقت انگلینڈ گیا جب وہاں کورونا پابندیاں تھیں، اگر ایسا ان کیساتھ ہوتا تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…