جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آریان خان کو جیل میں صبح کتنے بجے اٹھایا جاتاہے اور کھانے کو کیا ملتا ہے ؟ بھارتی میڈیا کا حیران کن انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)بھارتی ویب سائٹ ” بالی ووڈ لائف “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ آریان خان کو قرنطینہ کی بیرک نمبر ایک میں رکھا گیاہے جو کہ خصوصی بیرک ہے ، انہیں وہاں پانچ دن کا قرنطینہ مکمل کرناہے ، آریان کو ابھی جیل کا یونیفارم نہیں دیا گیاہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے کو صبح 6 بجے جگایا جاتا ہے جس کے بعد 7 بجے ناشتہ

دیا جاتا ہے ،آریان کو ناشتے میں شیرا اور پوہا (بھارتی ڈِش جو کہ چاولوں کی ایک قسم ہے) دیا جاتا ہے۔ پھر 11 بجے دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے جس میں چپاتی کے ساتھ سبزی اور دال چاول ہوتے ہیں۔آریان خان کو فی الحال گھر سے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ، اس کیلئے عدالت سے اجازت لینا ہو گی ۔آریان کو شام 6 بجے رات کا کھانا دیا جاتا ہے لیکن وہ چاہیں تو 6 کی بجائے رات 8 بجے کھانا کھا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگر کسی بھی ملزم کو مزید کھانا چاہیے تو وہ کینٹین سے جاکر خرید کر کھا سکتا ہے۔این سی بی کی جانب سے جیل کے اطراف میں چہل قدمی کی اجازت ہے لیکن فی الحال آریان 5 دن کیلئے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکتے۔دوسری جانب بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈرگ کیس میں گرفتاری پر شاہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائٹر کا بیٹا ہے، یقیناً فائٹ بیک کریگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ممبئی میں لنگر انداز گوا جانے والے کروز شپ پر جاری پارٹی میں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان سمیت کئی افراد کو

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے کئی بالی ووڈ شخصیات نے شاہ رخ کی حمایت کی، ان میں اب نیا اضافہ ان کے مایا میم صاحب کے شریک اداکار راج ببر ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں راج ببر نے کہا کہ سخت حالات سے شاہ رخ خان گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے آریان کو فائٹر کا بیٹا بھی قرار دیا، انکا مزید کہنا تھا کہ آج آریان سخت حالات سے نبرد آزما ہوکر بہت کچھ سیکھ کر نکلیں گے، پلٹ کر اسکا مقابلہ کرینگے، میری نیک تمنائیں آریان کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…