اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکوئوں نے دن دہاڑے پیٹرول پمپ پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(این این آئی)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بدنام زمانہ ڈاکوں کے گینگ نے دن دیہاڑے دو پیٹرول پمپوں پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس

کے مطابق صادق آباد کے نواحی چوک ماہی میں بدنام زمانہ جرائم پیشہ انڈھڑ گینگ کے تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے دو پیٹرول پمپوں پر دن دیہاڑے حملہ کردیا اور فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے منور انڈھڑ غلام نبی فاروق شریف نذیر سمیت 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے لاشوں اور زخمی کوسول اسپتال صادق آباد شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان لیجایا گیا ڈی پی او اسد سرفراز کے مطابق مقتولین کی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ پرانی دشمنی تھی ،پولیس کے مطابق تین سال قبل پولیس نے انڈھڑ گینگ کے چھ افراد کو ہلاک کیا تھا ،ڈاکوئوں نے بدلے میں پولیس اہلکار کوبھی شہید کیا تھا جبکہ مقتولین پر انڈھڑ گینگ کی مخبری کا الزام تھا جس کا ڈاکوں نے بدلہ لیا ہے،جبکہ معاملہ پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…