ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد اقصی اس وقت خطرات میں گھر چکی ہے،امام قبلہ اول کا خصوصی پیغام

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مسجد اقصی کے امام اور خطیب الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ مسجد اقصی اس وقت خطرات میں گھر چکی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

مسجد اقصی کو درپیش خطرات مسجد اقصی سے صفر کے فاصلے پر آگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت اور انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے قبلہ اول پر یلغار نے ان خطرات کو مزید گھمبیر کردیا ہے۔ہزاروں فلسطینی نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ جب اسرائیل کی ایک عدالت نے مسجد اقصی میں یہودیوں کو خاموش عبادت میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے مسجد اقصی کو درپیش خطرات بڑھ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی عدالت نے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصی میں خاموش عبادت میں شرکت کرنے کی اجازت ایک ایسے وقت میں دی ہے جب دوسری طرف سنہ 1990 میں مسجد اقصی پر حملے کا دفاع کرنے ہوئے اکیس فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی عدالت کا فیصلہ فلسطینیوں کے قتل عام کے اکتیس سال کی شہدا کی برسی پر جاری کیا گیا ہے۔مسجد اقصی کے خطیب نے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی مہم شدید مذمت کی اور عرب ممالک اور مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیلی دشمن کا ہرسطح پر بائیکاٹ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…