پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آریان خان کا منشیات کے لیے ”کوڈ ورڈ ”سامنے آگیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)کروز منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کا منشیات کے حوالے سے کوڈ ورڈ بھی سامنے آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نے آریان کی واٹس ایپ چیٹ کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کیا۔انیل سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کی فراہمی کے الزام

میں گرفتار آریان اور اچت کمار کی بات چیت نارکورٹس کنٹرول بیورکے پاس ہے اور اس میں آریان اس سے کوڈ ورڈ میں ”فٹ بال” لانے کو کہہ رہا ہے۔این سی بی کے مطابق اچت کمار منشیات فروش ہے جسے آریان خان اور ارباز مرچنٹ کے کہنے پر پوائی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔کوڈ ورڈ ”فٹ بال” کے معنی کو این سی بی کی جانب سے انیل سنگھ نے عدالت میں ظاہر کیا اور بتایا کہ این سی بی کو شبہ ہے کہ ”فٹ بال” کا مطلب ”بڑی مقدار”میں منشیات ہے۔تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کوڈ ورڈز کے بارے میں کھلی عدالت میں مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔دوسری جانب منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو20 سال تک سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس

ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 27 یہ دفعہ ڈرگز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد آریان خان کا جے جے ہسپتال میں باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ کر ایا گیا جس کے بعد انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر لایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…