جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

طالبان حکومت میں تیسری مرتبہ توسیع

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت نے وزارت میں تیسری مرتبہ توسیع کردی۔ متعدد افراد کو نائب وزرا کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے تاہم اس مرتبہ بھی کسی وزارت میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے اعلی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ عبوری حکومت میں تیسری توسیع کے دوران 38 نئے وزرا کو شامل کیا گیا ہے۔ ان سب کا تعلق

طالبان سے ہے اور اس میں اقلیتی گروپوں کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔طالبان حکومت میں یہ نئی توسیع اس بات کا تازہ ترین اشارہ ہے کہ وہ اپنی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے پیش کردہ شرائط کو ماننے کے لیے آمادہ نہیں ہیں اور وہ خواتین اور اقلیتی گروپوں کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق سلوک کریں گے۔حالانکہ طالبان کو اس وقت بین الاقوامی برادری کی امداد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک کی معیشت تباہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ خشک سالی اور داعش کا بڑھتا ہوا خطرہ بھی بڑے چیلنج بن کر سامنے کھڑے ہیں۔دوسری جانب طالبان کی داعش کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے، گزشتہ روز ایک آپریشن کے دوران طالبان نے داعش کا ایک ٹھکانہ تباہ کردیا جب کہ کارروائی میں متعدد جنگجوئوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان فورسز نے کابل کے نواحی علاقے خیر خانہ میں داعش کے ٹھکانے پر

کارروائی کی تاہم آپریشن کے کتنے افراد مارے گئے اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں طالبان پر متعدد حملے کیے گئے تھے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، طالبان نے ان حملوں کو داعش کی کارروائی قرار دیتے ہوئے تنطیم کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…