جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں پیٹرول مصنوعات کی قیمت پاکستان سے دگنی ہے ، عمران خان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پاکستان سے دگنی ہے ، سیلز ٹیکس اور لیوی نیچے لانے سے پیٹرول زیادہ مہنگا نہیں ہوا، کامیاب پاکستان پروگرام ملک کا بہترین منصوبہ ، منصوبے سے غریبوں کی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی، غریبوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں کامیاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں جو کام کیا گیا وہ حقیقت ہے، خام خیالی نہیں، چین نے مدینہ کا ماڈل فالو کیا، ترقی حاصل کی۔اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پروگرام ہمیں 74 سال پہلے شروع کرنا چاہیے تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے فائدے کے لیے ہی اسلامی شریعت پر چلنے کا کہا گیا، رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے پہلے فلاحی ریاست بنائی، پھر خوش حالی آئی، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے سے ہم ترقی کے راستے پر چل نکلیں گے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کی گئیں، ملک میں فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل نہیں ہوا ہم نے پہلے سرمایہ جمع کرنا چاہا، پھر فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہی، چین نے غربت کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے، چینی صدر نے حال ہی میں اعلان کیاکہ وہاں انتہائی غریب نہیں رہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بزرگوں کے اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا، اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا گیا، نصاب تعلیم بھی ایک نہیں رکھا گیا، جس سے اشرافیہ نے فائدہ اٹھایا، نیچے سے اوپر آنے والے بھی اس نظام سے فائدہ اٹھانے والے بن گئے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب لانے کا اہم کام کیا گیا، ناانصافی پر مبنی تعلیمی نظام کو بچانے کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں، ناانصافی کے حامیوں کو شرم نہیں آتی۔اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 1700 کی دہائی میں ہندوستان کا جی ڈی پی 24 فیصد تھا، بھارت میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پاکستان سے دگنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی نیچے لے آئے ہیں، سیلز ٹیکس اور لیوی نیچے لانے سے پیٹرول زیادہ مہنگا نہیں ہوا، پاکستان پیٹرول کا برآمدی ملک نہیں، پھر بھی یہاں نرخ کم ہیں، کوشش کی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک کا بہترین منصوبہ ثابت ہوگا، اس منصوبے سے غریبوں کی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، غریبوں کی مشکلات کا احساس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…