بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چین کے 38 جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں،چین کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ ،تائیوان کا دعویٰ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائی پے (این این آئی)تائیوان نے کہا ہے کہ 38 چینی فوجی طیاروں نے اس کی دفاعی زون میں پروازیں کی ہیں، جو چین کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے کہا کہ یہ طیارے،

جن میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیارے بھی شامل تھے، دو مرحلوں میں تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے۔تائیوان نے اپنے جیٹ طیاروں اور میزائل سسٹم کے ساتھ اپنا دفاع کیا۔تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)کے 25 طیارے دن کے اوقات میں اے ڈی آئی زیڈ کے جنوب مغربی حصے میں داخل ہوئے۔اس کے بعد شام کو پی ایل اے کے مزید 13 جہاز اسی حدود میں داخل ہوئے، جنھوں نے تائیوان اور فلپائن کے درمیان پانی پر پرواز کی۔وزارت دفاع نے کہا کہ چینی طیاروں میں چار H-6 بمبار بھی شامل تھے، جو ایٹمی ہتھیار کی نقل و حمل کرتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہی ایک اینٹی سب میرین طیارہ بھی تھا۔تائیوان کے وزیر اعظم سو سینگ چانگ نے ہفتے کے روز بتایا کہ چین فوجی جارحیت میں علاقائی امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔چین کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا لیکن وہ اس سے پہلے تائیوان اور امریکہ کے درمیان ملی بھگت کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کہہ چکا ہے کہ ایسی پروازیں اس کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…