جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت میں بیٹھے سب لوگ کرپٹ ہیں،حمزہ شہباز

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم /خانیوال(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما،قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ سب کرپٹ ہیں،آج اذیت ناک مہنگائی نے ہر گھر پر قیامت برپا کر دی ہے،لوگوں کے پاس مریض کی ادویات کیلئے پیسے نہیں ہیں،بھاری بھر کم بلوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،بیروزگاری اپنی انتہا کو چھو رہی ہے،

نااہل حکومت کے حاصل کردہ قرضے آسمان کو چھو رہے ہیں،ترقیاتی کاموں پر لگایا گیا بجٹ اور ایک اینٹ بھی تین سالوں میں نظر نہیں آ رہی،عوام دعا کر ے کہ اللہ تعالی اس عذاب سے ہماری نجات دلائے،شریف فیملی کے بارے میں برطانیہ کی عدالت کا فیصلہ چیخ چیخ کر بول رہا ہے کہ عمران نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے پہلے روز خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عرفان خان ڈاہا کے بھائی حاجی رضوان خان ڈاہا جو کہ اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں اللہ پاک انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج ہمارے رہنماؤں پر انتقامی کارروائی کے تحت مقدمے بنائے جا رہے ہیں کافی عرصہ میں خود جیل میں رہا حاجی عرفان خان ڈاہا ہمارے بہت مخلص ساتھی ہیں میں خصوصی طور پر خانیوال انکے بھائی کی فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں جتنے بھی ہمارے ورکرز اور خواتین یہاں موجود ہیں میں ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں میں آپ کو یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ آج پاکستانی قوم جس قرب سے گزر رہی ہے اذیت ناک مہنگائی نے ہر گھر پر قیامت برپا کر دی ہے لوگوں کے پاس مریض کی ادویات کیلئے پیسے نہیں ہیں بجلی کے بل آتے ہیں تو ان بھاری بھر کم بلوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے آج بیروزگاری اپنی انتہا کو چھو رہی ہے،

اس نااہل حکومت کے حاصل کردہ قرضے آسمان کو چھو رہے ہیں مگر ترقیاتی کاموں پر لگایا گیا بجٹ اور ایک اینٹ بھی تین سالوں میں نظر نہیں آ رہی لوگ دہائیاں دیتے نظر آ رہے ہیں کہ ہمارے گھر کا چولہا نہیں چل رہا ہمارے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہاکہ آپ عوام سے گزارش ہے کہ آپ اللہ تعالی سے دعا

کریں کہ اللہ تعالی اس عذاب سے ہماری نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ()ن کی حکومت 5.08 فی صد گروتھ چھوڑ کر گئی تھی، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے دنوں کو روشنیوں میں بدلا،بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،ملک سے اندھیرے ختم کیے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ اللہ پاک نے اس ملک پر اپنا فضل اور رحم کرے مجھے اور

ہم سب کو توفیق دے اس مایوسی میں جس قرب میں ہمیں یہ ملک دیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر دوبارہ سے پاکستان کو قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم دوبارہ سے ترقی کیلئے اپنا سفر شروع کریں جہاں پر 2018 میں اس ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کررہے تھے،مہنگائی کا خاتمہ کیا

تھا لوگوں کو روزگار میسر تھا جب بجلی کے بل آتے تھے تو لوگ پریشان نہیں ہوتے تھے دوائیاں مفت ملتیں تھی کینسر کے مریضوں کو بھی ادویات مفت دی جاتیں تھی۔انہوں نے کہاکہ اب اس نالائق حکومت نے مفت دوائیاں دینی بند کر دیں ہیں اب روزگار کے مواقع میسر نہیں ہو رہے ہر روز جھوٹ کی ایک نئی داستان کھولی جاتی ہے۔حمزہ

شہباز نے کہا کہ میں آپ کو مبارک باد بھی پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آج جو حکومت کا چوتھا سال ہے بجائے اس کے کہ یہ عوام کو بتاتے کہ ہم نے مہنگائی میں کمی کی ہے بتاتے کہ ہم نے اس قوم کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں بتاتے کہ ہم نے فلاں منصوبہ عام عوام کی فلاح کیلئے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ سب کرپٹ ہیں ان سب نے کرپشن کی ہے اللہ پاک کی ذات بڑی بے نیاز ہے کہ آج چار سال کے جھوٹ ایک طرف خدا

تعالی کے فضل و کرم سے شہباز شریف فیملی کے بارے میں آج برطانیہ کی عدالت کا فیصلہ ہے وہ چیخ چیخ کر بول رہا ہے کہ عمران نیازی گٹھ جوڑ کے جو الزامات ہیں وہ اور تو کچھ نہیں صرف جھوٹ کا پلندہ ہیں ہمیں اللہ تعالی نے سرخرو کیا جتنی بھی برطانیہ میں ہمارے بارے انکواریاں ہوئی کرپشن کا ایک روپیہ بھی ثابت نہیں ہو سکا ہم سب اس تاریخی فیصلے پر اللہ تعالی کی ذات پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس پی ٹی آئی کی حکومت سے جلد سے جلد نجات ملے اور عوام اس عذاب سے نجات حاصل کر سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…