جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا بڑا کارنامہ، ایک ارب درختوں کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ایک ارب درختوں کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ،9 ارب درخت لگانے کے اہداف بھی جلد حاصل ہو جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بہترین دستیاب ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ملک کے سر سبز رقبہ میں اضافہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز دس ارب شجرکاری پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے اور اضافی نوکریاں پیدا کرنے کے لیے مصروف ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ حکومت نے ایک ارب درختوں کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے اور باقی 9 ارب درخت لگانے کے اہداف بہت جلد حاصل ہو جائیں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ زیتون کے درختوں کی کٹائی ضروری ہے ، اور 10 بلین سونامی درختوں میں غذائی اہمیت کے 10 فیصد پودوں کو کاٹنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں پھل دار درختوں کے متعارف ہونے سے پاکستان پر بہت بڑا معاشی اثر پڑا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت کا منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید دعوی کیا کہ گرین جابز میں خواتین کو 15 فیصد

نوکریاں دی جارہی ہیں، ملک بھر میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت تقریباً0.2 ملین مزید نوکریاں دی جائیں گی۔زرتاج گل نے کہا کہ سبز جنگلات کو بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ آب و ہوا کو تبدیل کرنے والے درجہ حرارت کو کئی ڈگری تک کم کیا جاسکے ، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتیں پودے اگانے میں ناکام رہی تھیں جس

کی وجہ سے ماحولیاتی خرابی ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت حکومت شہروں کی حالت بہتر بنانا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں کلین اینڈ گرین پروگرام شروع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں کے ہر کونے میں درخت لگائے جا رہے ہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آواز کی آلودگی پر قابو پانے اور ہوا کے

معیار کی بہتری کے لیے پاکستانی حکومت اس منصوبے پر کام کر رہی ہے کہ 2030 تک ملک میں استعمال ہونے والی کم از کم 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرانک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور سبز ماحول کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر حکومت ملک میں بڑی موٹرویز اور شاہراہوں پر ہر 15 سے 30 کلومیٹر کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بہترین دستیاب ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…