بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا جیل سپرنٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ کی آنکھوں کاعلاج کرانے کاحکم

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی آنکھوں کاعلاج کرانے کاحکم دے دیاہے۔ہفتہ کوسینٹرل جیل کمپلیکس میں انسداد دہشت

گردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ ملزم عزیر بلوچ کی جیل میں طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزارعزیربلوچ کی والدہ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عزیر بلوچ کی بصارت بہت زیادہ کمزورہوگئی ہے، بصارت کی کمزوری اوردردکی وجہ سے انفیکشن ہونے کا خدشہ ہے۔جس پر عدالت نے عزیر بلوچ کی آنکھوں کاعلاج کرانیکاحکم دیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ سے7اکتوبرکو ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرملزم کی طبی سہولیات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔خیال رہے کہ عزیر بلوچ اب تک گیارہ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں ، لیاری گینگ وار کے سرغنہ پر مجموعی طور پر 61 مقدمات درج ہیں، جن میں قتل کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…