پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

معیشت تباہ ہو چکی ہے،لوگ سوکھی روٹیاں پانی میں بھگو کر کھانے میں مجبور ہیں،رانا مشہود نے وزیراعظم کو چور اعظم قرار دے دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ حکومت نے پاکستان کی عوام پر پٹرول بم گرایا ہے ،126 دن دھرنہ دینے والی جماعت نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔

عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھے وزیراعظم مہنگائی کرے تو چور ہوتا ہے یہ وزیراعظم چور اعظم بن چکا ہے ،یہ ڈاکو آج آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلاتا ہے ،تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لینے والا وزیراعظم بن گیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔لوگ سوکھی روٹیاں پانی میں بھگو کر کھانے میں مجبور ہیں ،لوگ اپنی بچیوں کی شادیاں کرنے سے قاصر ہیں ۔سونا مہنگا ہو چکا ہے ۔اپوزیشن مزید برداشت نہیں کر سکتی ،ہم نے اسمبلی کا سیشن نہیں چلنے دینا،ان کو عوام کی پرواہ نہیں ہے ،ان کو اپوزیشن پر مقدمات بنانے کی پرواہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ لندن کی عدالت کے فیصلے نے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا ہے ۔نیب چیئرمین کو توسیع دینے کا فیصلہ اپنے خلاف کیس نہ کھولنے کا تحفہ ہے ۔پاکستان میں اس مہنگائی کے خلاف احتجاج ہونے کا وقت آ گیا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے مہنگائی میں فوری طور پر کمی کی جائے،اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے ہو ختم ہونا چاہیے ،چند لوگوں کی جیبیں بھرنے کے لیے یہ کام ختم ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…