پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، بجلی کے کھمبے اور درخت گرگئے، طوفانی بارشوں سے مخدوش عمارتیں گرنے کا خدشہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی) بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان کے زیر اثر کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں اور بارش شروع ہوگئی۔تیز ہواؤں کے باعث فیریر ہال کے قریب بجلی کا پول گاڑی پر گرگیا جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ کچھ ہی فاصلے پر ایک درخت بھی تیز ہواؤں کے باعث اکھڑ گیا۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گلستان جوہر میں بھی 3 کھمبے گرگئے جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔رات گئے بھی شہر میں تیز ہوائیں چلیں اور بجلی چمکی جبکہ مضافاتی علاقوں پورٹ قاسم اور اطراف میں بارش بھی ہوئی۔ گزشتہ شب ٹھٹھہ اور اس کے قرب و جوار میں موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبا ڈپریشن بن گیا ہے اور آج شام تک یہ سرگرمی ڈیپ ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ سسٹم کے زیراثرکراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں، جب کہ کراچی میں اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سائیکلونک اسٹارم گلاب کا باقی ماندہ حصہ واضح ہوا کے کم دبا کی صورت میں بھارتی گجرات کے جنوب میں موجود ہے، اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے، آج سسٹم شمال مشرقی بحیرہ عرب پہنچ کرشدت اختیار کرسکتا ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مناسب موسمی صورتحال ملنے پر ڈیپریشن بن کر 24 گھنٹوں میں سائیکلونک اسٹارم بن سکتا ہے۔ ڈپریشن طوفان میں بدلا تو اس کا نام شاہین ہوگا۔اس کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے، جب کہ اس دوران میرپور خاص، تھر پارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

اس دوران تیز ہوائیں اور گرج چمک کہیں تیز اور کہیں شدید اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔الرٹ کے مطابق 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 30 سمتبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں۔طوفانی بارشیں کراچی میں اربن

فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، دادو میں بھی سسٹم کے تحت اربن فلڈنگ کا خطرہ رہیگا۔ آندھی کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان پہچنے کا خطرہ رہے گا، تمام ادارے الرٹ رہیں۔ ایس بی سی اے نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر افسران کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگادیں، یکم سے 15 اکتوبر تک تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں ہوں گی۔

کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر شہر میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے ایس بی سی اے نے عمارتیں خالی کرانے کے بجائے افسران کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنے افسران کی تین دن ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائیں، سینئر بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر ایمرجنسی ڈیوٹیز سر انجام دیں گے۔یکم سے 15 اکتوبر تک تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں ہوں گی، شفٹ اے 5 بجے دن

سے رات 12 بجے تک ہوگی اور شفٹ بی رات 12 سے صبح 9 بجے تک ہوگئی جبکہ شفٹ سی ہفتہ اور تمام چھٹیوں کے دن میں خدمات سر انجام دے گی۔ڈائریکٹر ایس بی سی اے ایمرجنسی سینٹر کے انچارج ہوں گے، انچارج شفٹوں پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے، کوئی بھی ایمرجنسی کے دوران چھٹی نہیں کرے گا۔اگر کوئی خلاف ورزی کرے گا انچارج ڈی جی ایس بی سی اے کو اس حوالے سے رپورٹ دیں گے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…