جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور بی آر ٹی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آگئی ہوشربا انکشافات نے پی ٹی آئی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھول دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی2018-19کی رپورٹ میں پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں 4ارب 72کروڑ 29لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں ، غیر مجاز ادائیگیوں، غلط استعمال اور فرضی اخراجات کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری افسروں و اہلکاروں کو الائونس کی مد میں 2کروڑسے زائدکی ادائیگیاں ، 143 انٹرنیز

کوتنخواہوں کی مد میں 33لاکھ 73ہزار اداکئے گئے ۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی شائع خبر کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی اور صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے اس حوالے سے  بتایا کہ آڈٹ رپورٹ معمول کی کاروائی ہے جس میں آڈٹ پیروں کے ذریعےریکارڈ کی عدم موجودگی میں بعض اعتراضات کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کئی اعتراضات اور معاملات کو ڈپیارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کےا جلاس میں حل کر لیا جاتا ہے جبکہ باقی ماندہ آڈٹ رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت پی اے سی میں تمام اعتراضات کا بھرپور دفاع کرے گی کیونکہ بس ریپڈ ٹرانزٹ میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے پروجیکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے افسروں کو بی آر ٹی الاؤنسز کی مد میں ماہانہ تین لاکھ روپے دینے کی منطوری دی جس کے تحت ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ماہانہ تین لاکھ

روپے کا الائونس ملنا تھا لیکن افسروں کو ایک کر وڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں ۔ان افسروں میں اس وقت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد خان بنگش ٗ محکمہ بلدیات کے سیکرٹریز کامران رحمان ٗ سید جمال الدین شاہ اور ظاہر شاہ شامل ہیں ۔اسی طرح ،ایک کروڑ 10الاکھ روپے کی رقم غیرقانونی طورپر بی آر ٹی الاؤنس کی مد میں غیر

متعلقہ افسران/اہلکاروں کو ادا کیے گئے جن کے عہدہ نظر ثانی شدہ پی سی ون میں درج نہیں تھے جبکہ 143انٹرنیز کو بھرتی کرکے انھیں 33لاکھ 73ہزار روپے تنخواہوں کی مد میں غیر قانونی طورپر اداء کئے گئے ۔رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو2کروڑ 42لاکھ 50ہزارروپے خلل /پریشانی کی مد میں اداء کئے گئے منظور شدہ

پی سی -1 میں اس مقصد کے لیے کوئی شق نہیں تھی ، اسی لیے یوٹیلیٹی ری لوکیشن کے لیے فراہم کردہ فنڈز میں اس رقم کو ایڈجسٹ کیا گیا جو بےضابطگی کے زمرے میں اتا ہے ۔پی ڈی اے نے ملازمین کی تنخواہوں اور پٹرول کی مد میں 2کروڑ 18لاکھ روپے خرچ کئےاس رقم کو بی آر ٹی کے تحت خریدی گئی گاڑیوں کی قیمت کے مقابلے میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق گاڑی کی خریداری کی مد میں رقم کی وصولی غیرقانونی ہے اس لئے اس کی ریکوری ہونی چاہیے ۔گاڑیوں کی فراہمی کے لیے میسرز مقبول کالسن کو ایک کروڑ 44لاکھ وپے کی ادائیگی ایک خط کے ذریعے بغیر کسی کھلے ٹینڈر کےکی گئی جبکہ انڈس موٹرز کوایک کروڑ 33لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی اس کے نتیجے میں ٹھیکیدار

کو ایک کروڑ 19لاکھ روپے کی اضافی ادائیگی ہوئی ، جس کی وصولی کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں 2ارب 68کروڑ روپے کے اخراجات کو فرضی قرار دیتے ہوئے اس کو قانونی جوازفراہم کرنے کی ضرورت ہے 2017-18کے دوران محکمے نے ایک ارب 24کروڑ 85لاکھ روپے غرقانونی طورپر اپنے پاس رکھے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…